• چیمپئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل معرکے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا
    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، بھارت کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب گلین فلپس 34 سکور بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ 211 کے مجموعی سکور پر ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگز کھیل کر آسان کیچ تھما بیٹھے۔ کیویز کو ساتواں نقصان مچل سینٹر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    188 مناظر