• پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔
    321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، خوشدل شاہ 69 اور بابر اعظم 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    321 پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور بابر اعظم نے کیا جو کارآمد ثابت نہ ہوسکا اور8 رنز کی مجموعی سکور پر سعود شکیل 6 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز کپتان محمد رضوان نے بھی قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور محض 2 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 24 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ، چوتھی وکٹ 127 رنز پر گری جب سلمان علی آغا 42 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ پانچویں وکٹ طیب طاہر کی گری جو ایک رن بنا کر چلتے بنے
    پاکستان کی چھٹی اور اہم وکٹ بابر اعظم کی گری جس کے ساتھ جیت کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں، بابر اعظم153 رنز کے مجموعی سکور پر 64 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئےجبکہ ساتویں وکٹ شاہین شاہ آفریدی کی گری جو 200 کے مجموعی سکو پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    آٹھویں وکٹ 229 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب خوشدل شاہ 69 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، نویں وکٹ حارث رؤف کی گری جو 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دسویں اور آخری وکٹ نسیم شاہ کی گری جو 13 رنز بناکر چلتے بنے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او آرک اور مچل سینٹنر نے 3، 3 ، میٹ ہنری نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور نیتھن سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    148 مناظر