• چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 321 رنز کا ہدف دے دیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا طبل جنگ بج گیا، افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دے دیا۔
    نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانووے اور ول ینگ نے اننگز کا آغاز کیا، کیویز کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونووے 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن کریز پر آئے مگر ٹیم کو سنبھالا نہ دے سکے اور صرف ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 73 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر چلتے بنے، بعدازاں ول ینگ اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا، دونوں بلے بازوں کو شاندار سنچریاں بنائیں۔

    تاہم ول ینگ 191 رنز کے مجموعی سکور پر 107 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ گلین فلپس 61 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی بلے باز ٹام لیتھم 118 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    191 مناظر