• پبلک ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز لالہ گاؤں میں فری ائی کیمپ منعقد

    قلعہ احمد آباد (بیورو چیف)پبلک ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز لالہ گاؤں میں فری ائی کیمپ منعقدکیا گیا جہاں سو سے زائد افراد کا فری چیک اپ کے ساتھ فری ادویات فراہم کی گئیں تمام مریضوں کی بذریعہ ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ آئی ٹیسٹ مشین سے آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا۔ تمام مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ اور چیک اپ کے بعد مرض کے مطابق ادویات تجویز، فراہم کی گئیں اور آنکھوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہدایات بھی دی گئیں کیمپ سے متعلق۔ صدر مرزاشکیل احمد نے میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مستحق لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس سے قبل بھی اسطرح کے فری میڈیکل اور آئی کیمپ لگا کر سینکڑوں مریضوں کو فری چیک اپ اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔اس کیمپ کا مقصد ایسے غریب افراد جو امراض چشم کے امراض میں مبتلا ہیں اور غربت کی وجہ سے علاج معالجے سے قاصر ہے ان مریضوں کا یہاں فری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پبلک ویلفئیر سوسائٹی کے زیر انتظام ہر ماہ لالہ گاؤں میں فری میڈیکل، آئی کیمپ لگایا جاتا ہے۔

    174 مناظر