
دوسرا ٹیسٹ: ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
178 مناظر