• قلعہ احمدآباد یونین کونسل دفتر کے قریب درخت میں آگ لگ گئی

    قلعہ احمدآباد(بیورو چیف) قلعہ احمدآباد یونین کونسل دفتر کے قریب درخت میں آگ لگ گئی جس نے بعد میں پورے درخت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے قرب و جوار میں رہائشی مکانات میں آگ پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا جبکہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا ریسکیو 1122 کے مطابق صبح بوقت 10:18 پہ کال موصول ہوئی جس کے فوری بعد ایمرجنسی فائر فائٹر گاڑی وہاں پہنچ گئی اور 3 سے 4 گھنٹے تک وقفے وقفے سے آگ پہ پانی کے چھڑکاؤ سے قابو پایا اور درخت کو کاٹا آخر کار آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ملک شہباز کے مطابق یہ ایک کافی عمر رسیدہ درخت تھا ریسکیو 1122 نے بروقت اور مسلسل فائٹ کرکے آگ پر کنٹرول پا کر قریبی گھروں کو محفوظ کیا لوگوں نے 1122 فائر فائٹرز اور ڈی او ایمرجنسی آفیسر 1122 ملک نعیم اختر نارووال اور ملک شہباز سابقہ کونسلر قلعہ احمدآباد کا شکریہ ادا کیا

    780 مناظر