• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اشرف غنی نے عمران خان کی تجویز نہیں مانی، آج حالات سب کے سامنے ہیں

    فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا، عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نہ کروانے کی تجویز دی تھی، لیکن اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔

    فواد چودھری کا کنا تھا کہ طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کابل ایئرپورٹ جلد از جلد کھل جائے۔

    76 مناظر