• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم نے پنجاب کے سیاسی اور حکومتی امور پر اہم اجلاس طلب کر لیا

    پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے اور بلدیاتی انتخابات کے چیلنج کے پش نظر وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سیاسی اور حکومتی امور پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سمیت وفاقی وزراء شریک ہونگے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے چلے گئے۔ اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    اجلاس میں پنجاب کے لئے وفاق کی کور کمیٹی کی طرز پر ایپکس کمیٹی تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیاسی قیادت اور حکومتی شخصیات پر مشتمل ایپکس کمیٹی کے ممبران کا تقرر اور ایجنڈہ طے کیا جائے گا۔ ایپکس کمیٹی وفاق کی کور کمیٹی کی طرز پر کام کرے گی۔ ایپکس کمیٹی میں پنجاب حکومت کے اہم وزراء اور بڑی تنظیمی قیادت شامل ہوگی۔

    Advertisements
    94 مناظر