• پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

    ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 950 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    208 مناظر