• قصور ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی زیر صدارت پولیس اجلاس کا انعقاد

    قصور ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی زیر صدارت پولیس اجلاس کا انعقاد

    قصور(ڈسٹرکٹ بیوروچیف شبیر مہر سے)
    قصور ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی زیر صدارت پولیس کا انعقاد، ضلع بھر کی پولیس نفری کی شرکت ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر علی، قائم مقام ایڈیشنل ایس پی غازی عمر فاروق، ڈی ایس سی آئی اے سلیم اللہ لاشاری، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ٹی او عاصم رضا کی شرکت سرکل افسران، ایس ایچ اوز، ایلیٹ، ٹریفک سٹاف، لیڈی سٹاف اور ضلع بھر کی نفری کی شرکت تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے ہوا اور ضلعی پولیس کی سال 2024میں کارکردگی کی مختصر ویڈیو دیکھائی گئی سال 2024قصور پولیس کی بھرپور کامیابیوں کا سال ثابت ہوا۔محمد عیسیٰ خاں ڈی پی ا و قصور 22کروڑ سے زائد ریکوری اصل مالکان کے حوالے کی گئی، جن میں 795موٹر سائیکلیں، 15کاریں، 79تولہ طلائی زیورات، 195مویشی شامل ہیں پولیس مقابلوں کے دوران 104ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ 21ہلاک ہوئے،ایک پولیس افسر شہید جبکہ 11زخمی ہوئے 2920 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، 90ڈکیت گینگز کے 258ارکان کو گرفتار کیا گیا منشیات کے 1548 مقدمات درج کیے گئے، چرس 1050 کلو گرام، ہیروئن 32 کلو گرام، آئس 11 کلوگرام، افیون 10 کلو گرام، شراب 18614 لیٹر برآمد کی گئی۔ ڈرونز سے منشیات سمگلنگ کرنے والے 52 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 18 ڈرونز، چرس 16 کلو گرام، ہیروئن 29 کلو گرام، آئس 08 کلو گرام اور 7 عدد پسٹل برآمد کیے گئے اسلحہ ناجائز کے 1137 مقدمات درج کیے گئے، 17عدد کلاشنکوف، 81رائفل، 71گن، پسٹل ریوالور 1050 برآمد کیے گئے۔ پتنگ بازی کے 484 مقدمات درج کیے گئے اور 6243پتنگیں، 689 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں.ایگل سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا، جس سے سنگین جراء میں نمایاں کمی ہوئی اور ضلع بھر سے نو گو ایریاز کا خاتمہ کیا گیا۔ایگل سکواڈ نے 84 مجرمان اشتہاری، 95عدالتی مفرورران کو گرفتار کیا اور 1257چوری وہیکل کو ریکور کیا گیا۔ 45 پولیس وہیکلز کی رپیئرنگ کروائی گئی ہے اورفیلڈ میں آپریشنل کیا گیا۔85خستہ حالت موٹر سائیکل کو تیار کرواکر ایگل سکواڈ کے حوالے کیا گیا.ڈی پی او قصور نے سال 2024 میں بہترین کارکردگی پر قصور پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباس دی۔ سال 2025 میں جرائم کے خاتمہ اور عوامی خدمت کیلئے اسی جذبے کیساتھ کام کریں گے۔ محمد عیسیٰ خاں ڈی پی او قصور ڈی پی او قصور نے پولیس اجلاس کے دوران ریٹائرڈ ہونیوالے 04پولیس افسران کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کیے ڈی پی او قصور نے پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے پولیس اجلاس کے اختتام پر کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا، ڈی پی او قصور نے اپنی فورس کیساتھ ملکر کھانا کھایا..

    204 مناظر