• نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں:ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت

    نیو ایئر نائٹ کے موقع پر مسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کے لیئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔
    ڈی پی او محمد راشد ہدایت

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر سال نو کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر مسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں ضلع بھر میں کل 56 پروگرامز منعقد ہو رہے ہیں۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر سے 700 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور بغیر سائیلنسر کے موٹرسائیکل چلانے پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہلڑ بازی، شراب نوشی اور اسلحہ کی نمائش پر فوری کاروائی ہو گی اسی طرح سال نو کے موقع پر ضلع بھر کے اہم پارکس میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں پارکوں کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، رِدا فورس اور ڈولفن پولیس گشت کرے گی، ضلع بھر کے سپر وائزری افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ناکہ بندی اور حساس مقامات پر گاڑیوں اور اشخاص کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیئے ٹریفک سٹاف اور سپیشل پولیس ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔

    206 مناظر