وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس افسران کی ملاقات، کارکردگی کو سراہا، تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے
وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی خان ڈویژن کے 7 پولیس افسران نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے۔
وزیر اعلی پنجاب نے امن و عامہ کے لئے شاندار کارکردگی پر پولیس افسروں کو شاباش دی اور آر پی او ڈی جی خان محمد فیصل رانا، ڈی پی او عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر علی ثاقب، سب انسپکٹر جعفر حبیب، اے ایس آئی جواد احمد اور اے ایس آئی ارشد علی کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی پر پولیس افسرو ں کی کارکردگی کی تعریف کی۔
Advertisements