• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مفاہمت تو دور کی بات، حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیئے: مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کر دی، کوشش ہے اگلے الیکشن میں حکومت کے کرپشن پلان کو روکا جائے، حکومت کی کارکردگی کو تباہی کہنا چاہیئے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی، کس نے کس کا وقت ضائع کیا سب کے سامنے ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اور اس کے نکاح میں شرکت کیلئے نہیں جاسکی، بیٹے کے نکاح میں جانے کی اجازت مانگی نہ مانگ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں کسی نے یہ خبر سنی کہ چینی، آٹا سستا ہوگیا ؟ یہ مسلط کی گئی حکومت ہے، یہ احتساب نہیں، انتقام ہے، حکومتی انتقام کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں ہے، ریگولیٹری اتھارٹی بل میڈیا کی زبان بندی کا تسلسل ہے۔

    118 مناظر