• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ایف بی آر نے جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو کہ مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔
    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹیکس وصولیوں سے متعلق خوش خبری سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران مجموعی طور پر 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔
    عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں جمع ٹیکس مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں جمع ٹیکس میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس وصولی کی اسی شرح سے 5 ہزار 829 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف ان شاء اللہ حاصل ہو جائے گا۔

    Advertisements
    112 مناظر