• میثاق سینٹر اوکاڑہ میں کرسمس تقریب کا انعقاد تقریب میں مسیحی عمائدین اور نمائندوں کے ساتھ مسیحی پولیس اہلکاروں کی بھی شرکت

    میثاق سینٹر اوکاڑہ میں کرسمس تقریب کا انعقاد تقریب میں مسیحی عمائدین اور نمائندوں کے ساتھ مسیحی پولیس اہلکاروں کی بھی شرکت

    تقریب کے دوران ملکی سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور کیک کاٹا گیا

    بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور مثبت رویوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) میثاق سینٹر اوکاڑہ میں کرسمس تقریب کا انعقاد ہوا تقریب میں مسیحی عمائدین اور نمائندوں کے ساتھ مسیحی پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران ملکی سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور کیک کاٹا گیا اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور مثبت رویوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے میثاق سینٹر سے مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا رہے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر 1100 سے زائد پولیس اہلکار اور والنٹیرز سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد یوسف اور انچارج میثاق سینٹر چوہدری محمد اختر بھی موجود تھے

    261 مناظر