• عارفوالا گزشتہ دن بچے کی جان بچانے پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر رؤوف علوی کی جانب سے ڈاکٹر انصر یوسف جوئیہ اور ان کی ٹیم کے لیے اپریسی ایشن لیٹر جاری

    تحصیل عارفوالا کرائم رپورٹر (ملک ریحان نواز )کی رپورٹ کے مطابق تحصیل عارفوالاگزشتہ دن بچے کی جان بچانے پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر رؤوف علوی کی جانب سے ڈاکٹر انصر یوسف جوئیہ اور ان کی ٹیم کے لیے اپریسی ایشن لیٹر جاری کیا گیا

    عارفوالا/تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ دن کم سن بچے کو نین مردہ حالت میں لایا گیا تھا جو پانی میں ڈوب گیا تھا۔
    جسے ڈاکٹر انصر یوسف جوئیہ کی ٹیم جس میں ڈاکٹر فرحان ،ڈسپنسر زبیر نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گھنٹے کی محنت سے بچے کو بچا لیا۔

    اس اچھی کارکردگی کے بناہ پر ایم ایس ڈاکٹر رؤوف علوی کی جانب سے ڈاکٹر انصر یوسف جوئیہ اور تمام ٹیم کو اپریسی ایشن لیٹر جاری کر دیا گیا۔

    عارفوالا کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر انصر یوسف جوئیہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

    225 مناظر