
پبلک ویلفیئر سوسائٹی قلعہ احمد آباد کا احسن اقدام، سکول کے بچوں میں گرم سویٹرز تقسیم کیے
پبلک ویلفیئر سوسائٹی قلعہ احمد آباد کا احسن اقدام، سکول کے بچوں میں گرم سویٹرز تقسیم کیے
سوسائٹی 20 سالوں سے مخیر حضرات کی مدد سے مستحق لوگوں میں مالی امداد اور کپڑے جوتے راشن تقسیم کر رہی ہے
پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے بہت جلد فری ایمبولنس سروس کا آغاز ہوگا، صدر مرزا شکیل احمد
قلعہ احمد آباد (بیورو چیف) پبلک ویلفیئر سوسائٹی کا احسن اقدام گزشتہ روز سکول کے بچوں میں گرم سویٹرز تقسیم کیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ 20 سالوں سے پبلک ویلفیئر سوسائٹی قلعہ احمد آباد ٹیم نے اہلِ علاقہ کہ مخیر حضرات اور دوستوں کی مدد سے مستحق اور غریب لوگوں میں مالی امداد اور کپڑے جوتے راشن تقسیم کر رہی ہے اہل علاقہ مخیر حضرات کی وساطت سے سینکڑوں غربا استفادہ کر چُکے ہیں اب پھر سردیاں آتے پبلک ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے بچوں میں گرم سویٹر،جرسی اور کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کی گئیں ۔اس اہم تقریب کے روح رواں مہمان خصوصی قلعہ احمد آباد کی کاروباری ، سماجی شخصیت ثقلین پٹرولیم کے مالک سید احسن رضا بخاری،صدر پبلک ویلفیئر سوسائٹی مرزا شکیل احمد ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ اسلام ، باسط محمود سیکرٹری اطلاعت و نشریات ،محمد اسلم فوجی ممبر ،نور حسین ممبر ،محمد شاہد مغل ممبر ،حاجی نصیر حسین ممبر، معززین شہریوں میں سے ،حاجی طاہر محمود ،احسان باجوہ ،لیاقت علی ،صداقت علی ،مرزا مقصود ، اور صدر انجمن مغلیہ مرزا محمد مالک قلعہ احمد آباد نے اپنی موجودگی سے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھایا۔ اس طرح کے پروگرام نہ صرف قلعہ احمد آباد شہریوں اور ارد گرد کے دیہاتوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے بلکہ پبلک ویلفیئر سوسائٹی کی عوامی خدمت کے عزم کی واضح مثال بھی ہے۔ پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مرزا شکیل احمد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے بہت جلد قلعہ احمد آباد کے شہریوں اور ارد گرد کے قریبی دیہاتوں کے لیے فری ایمبولنس سروس شروع کرنے کا پروگرام ہے، ایمبولنس کی خریداری کے لیے معززین شہریوں اور دوست احباب اور اہل علاقہ کے مخیر حضرات سے اس کار خیر میں تعاون کی اپیل ہے ایسے اقدامات کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔ پبلک ویلفیئر سوسائٹی قلعہ احمد آباد کے عہدیداروں نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے عوامی فلاحی کاموں میں بھرپور تعاون کریں گے۔ صدر پبلک ویلفیئر سوسائٹی مرزا شکیل احمد نے خصوصی طور پر خواجہ ماجد ندیم اکاؤنٹنٹ سوشل ویلفیئر بیت المال نارووال کی تعریف کی جنہوں نے ایمبولنس کے لیے 50 ہزار روپے کی خطیر رقم عطیہ کی تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سہولت سے مستفید کروایا جا سکے جس پر کاروباری سماجی صحافتی شخصیات اور معززین شہریوں نے اس احسن اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ وہ پبلک ویلفیئر سوسائٹی قلعہ احمد آباد کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تک وہ مزید لوگوں کی خدمت کر سکیں اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ اور آخر میں ملک کی خوشحالی اور سلامتی کی سر بلندی کے لیے دعائے خیر کی گئی۔
264 مناظر