• محکمہ تعلیم کے ملازمین کا ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف چوکیدار، ڈائیور سمیت ان کا ساتھی گرفتار

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) محکمہ تعلیم کے ملازمین کا ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف چوکیدار، ڈائیور سمیت ان کا ساتھی گرفتار

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے محکمہ تعلیم کے دو ملازمین اور ان کے ایک ساتھی کو ڈکیت گینگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گینگ کا مرکزی کردار، محمد یاسین، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صابری کالونی نمبر 2 کا چوکیدار ہے جو سرکاری تنخواہ لینے کے ساتھ واردات میں بھی ملوث تھا۔ دیگر گرفتار ملزمان میں ملک واحد شامل ہے جو ڈی ای او ایجوکیشن رینالہ کا ڈرائیور ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سکول میں ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروا رکھی تھی تاکہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کو چھپایا جا سکے۔ دورانِ تفتیش ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقد، ایک رائفل، چار ایل سی ڈیز، اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔ چوکیدار محمد یاسین اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں، کانسٹیبل زہیب یوسف اور مبشر شاہ کو رشوت دینے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف رشوت کی پیشکش مسترد کی بلکہ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشافات کی توقع ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گینگ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس کارروائی کو شہریوں نے پولیس کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

    706 مناظر