کابل ائیرپورٹ پر آج صبح راکٹوں سے حملہ، امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا
کابل ائیرپورٹ پر آج صبح راکٹوں سے حملہ کیا گیا جسے امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح کابل شہر پر متعدد راکٹ گرے، راکٹ ایک کار سے ائیرپورٹ کی طرف داغے گئے تھے جنہیں امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملے کو ناکام بنانے کے لیے دی کاؤنٹر راکٹ، آرٹلری، مارٹر اور میزائل سسٹم کا استعمال کیا گیا۔
Advertisements