• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق، ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 تک پہنچ گئی

    کورونا کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 66 افراد انتقال کر گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ریکارڈ کی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 93ہزار 690ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 56ہزار 281ہو گئی۔ 3ہزار 800 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 10 لاکھ 36 ہزار 921 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 91ہزار 297، سندھ میں 4لاکھ 30ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61ہزار 381، اسلام آباد میں 98ہزار 951 اور بلوچستان میں 32ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر میں 31ہزار 988اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    81 مناظر