ویٹرنری ہسپتال موضع سیال میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگائے گئے
اشفاق کنول (بیورو چیف لاھورسے)ویٹرنری ہسپتال موضع سیال میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق موضع سیال میں ڈپٹی سیکرٹری لائیوسٹاک ایڈمن پنجاب امتیاز حسین،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشفاق،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک حیدر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تاندلیانوالہ معظم خان،ویٹرنری ڈاکٹر فیصل خان بلوچ،ڈاکٹر عثمان مرزا،اشفاق کنول سینئر جرنلسٹ میرٹ نیوز لاھورنے خصوصی شرکت کی اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر نے ویٹرنری ہسپتال موضع سیال میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت تین سو پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر امتیاز حسین اور نعمان علی ڈوگر کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف مقامات پر درخت اور پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکے۔ ہرشہری کا فرض ہے کہ اس مہم میں حکومت کا ساتھ دے اور کم از کم ایک پودا ضرور لگائے۔