• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے: فواد چودھری

    فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے، عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے، دنیا ان خطرات کو سمجھے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال بہتر ہوتی، ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے، فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں، افغانستان میں انتظامی انخلا سب سےبڑا مسئلہ ہے، دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، افغانستان میں خلا کو نظر انداز کیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے پہلے ہی خدشات ظاہر کیے تھے، انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی دنیا متعرف ہے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں، مریم نواز اور بلاول نے زندگی میں کچھ کیا ہی نہیں، بلاول، مریم نواز نے آج تک مسائل پر پالیسی ڈائریکشن نہیں دی، پی ٹی آئی نے 3 سال کی کارکردگی سامنے رکھی، مراد علی شاہ 13 سال کی کارکردگی سامنے رکھیں، ان کی سیاست صرف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کل پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد فضل الرحمان پھر بیمار ہو جائیں گے، ن لیگ والے شادی کریں لیکن ہمارے پیسے سے تو نہ کریں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں۔

    Advertisements
    91 مناظر