• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں: اے این پی

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی حمایت کردی۔

    چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔

    ایمل ولی کا کہنا تھاکہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی
    انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈرکےساتھ مشاورت کےبعدگورنر راج کافیصلہ کریں گے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے لیکن صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی۔

    انہوں نے کہا کہ امن وامان اور صوبائی حکومت متعلق تمام سیاسی پارٹیوں سےمشاورت کررہےہیں، صوبائی حکومت بانی کو چھڑوانے کیلئے اسلام آباد پرچڑھائی کررہی ہے، احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا اور پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ 5 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کرنے جارہےہیں، صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کیاگیا، امن وامان سے متعلق وفاقی حکومت سےبھی بات کریں گے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدسے امن قائم ہوگا

    Advertisements
    57 مناظر