• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیکر سیریر دو ایک سے اپنے نام کرلی

    ) 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیکر سیریر دو ایک سے اپنے نام کرلی
    304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے برائن بینیٹ نے 37 ، شان ولیمز نے 24، تادیوانشے نے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں بلاوائیو میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم 58 رنز کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 37، سلمان آغا نے اور عرفان خان نے تین رنز بنائے جبکہ طیب طاہر 29 اور عامر جمال 5 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

    زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    Advertisements
    45 مناظر