سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈیکس میں 99 ہزار کی حد بھی عبور
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگا، تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔
کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 99 ہزار 602 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے، مالی لین دین کے دوران ایک وقت میں 100 انڈیکس 99 ہزار 623 پوائنٹس پر بھی گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 26 کروڑ 64 لاکھ 85 ہزار 757 روپے مالیت کے 32 کروڑ 35 لاکھ 34 ہزار 561 شیئرز کا لین دین ہوا۔
Advertisements