پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو اومان جانے کی اجازت مل گئی
اومانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کو آنے کی اجازت دے دی، یکم ستمبر تک کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔
اومانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں بتایا گیا کہ تمام اومانی شہری اومان کا ویزہ رکھنے والے مسافر اومان آسکتے ہیں، مسافروں کو اومان سفر کرنے سے قبل ترصد پلس نامی ایپلیکیشن پر تفصیلات دینا ہونگی، اومان پہنچنے پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔
ٹرانزٹ فلائٹس اور دیگر کو 96 گھنٹے قبل مسافروں کی پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی ہوگی، منفی رپورٹ والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ مسافروں کے اومانی ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی ہونگے، مثبت رپورٹ آنے پر مسافروں کو دس دن قرنطینہ سینٹر میں رہنا ہوگا۔ اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے۔