ماضی میں پاکستان نے کئی ملکوں کی معیشت بہتر کرنے میں مدد کی: شوکت ترین
شوکت ترین نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان نے کئی ملکوں کی معیشت بہتر کرنے میں مدد کی، حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، بجٹ میں تاجروں کو سہولتیں دی گئیں، وعدوں کی پاسداری کریں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں اور معاملات کو التوا میں ڈالنے کا عادی نہیں ہوں، معاملات کو فوری حل ہونا چاہیئے، میں پرائیویٹ سیکٹر سے ہوں، ان کے مسائل اچھی طرح سمجھتا ہوں، تاجروں کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے، تاجر برادری کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، معاشی پالیسیاں بہتر ہوں گی تو تاجر سرمایہ کاری کریں گے، تاجر خوش ہوں گے تو مزید سرمایہ کاری کریں گے، تاجروں کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Advertisements