• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی آئی اے کی افغانستان سے مسافروں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں جاری

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی افغانستان سے مسافروں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں جاری ہیں۔ قومی ایئر لائنز کی دو خصوصی پروازیں مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچیں گی۔ بین الااقوامی میڈیا نے بھی قومی ائیر لائن کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
    افغانستان میں ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے کئی عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک کے شہریوں کو لایا جا رہا ہے۔ افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اس کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

    Advertisements
    106 مناظر