• پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

    پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے اچھا ثابت ہوا، قومی ٹیم 47 ویں اوور میں 203 رنز بنا آل آؤٹ ہو گئی۔

    پاکستان کی اننگز

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کا صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا مگر دونوں بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

    اوپنر بلے باز صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

    سابق کپتان بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی مگر ایڈم زمپا نے انہیں 37 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔

    سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنوس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، ڈیبیو کرنے والے عرفان خان نیازی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی 9 ویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری، حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

    پاکستانی سکواڈ

    پاکستانی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    آسٹریلین ٹیم
    آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    204 مناظر