حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیا:وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے، حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقامؓ کی شہادت پر امت آج بھی افسردہ ہے، سیکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے، نواسہ رسول مقبول ﷺ نے یزید کے جبر، ظلم و ستم کو ماننے سے انکار کیا، امام عالی مقامؓ نےشہادت قبول فرمائی لیکن ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیا، اللہ ہمیں امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق دے۔
Advertisements