• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی، فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا، پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی بنیاد اسلام ہے، آئین کہتا ہے تمام قوانین قرآن و سنت کے تابع ہوں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے۔

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا، جمہوریت بھی قرآن وسنت کی پابند ہے۔

    Advertisements
    35 مناظر