• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر معطل

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر معطل کر دیا۔

    ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔

    دوران سماعت وکیل قیصر امام نے کہا کہ درخواست گزاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے، عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا۔

    بعدازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر معطل کرتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

    Advertisements
    31 مناظر