مینار پاکستان پر مجمعے کی لڑکی سے دست درازی باعثِ شرم ہے بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پر بیان میں کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی کا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے، نوجوان لڑکی کو زدوکوب کرنے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں مینار پاکستان پر مجمعے کی نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے۔
Advertisements