• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس برآمد

    ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس برآمد ہو گئے، اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں بھی مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں، جلوسوں کے روٹس پر موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے۔
    نویں محرم کے موقع پر ملک بھر میں مجالس کا اہتمام اور جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    لاہورمیں نویں محرم کا مرکزی جلوس نکلسن روڈ سے برآمد ہوا۔ امام بارگاہ عطیہ اہلبیت میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عزاداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا۔ ملتان میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوا، جلوس میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کوئٹہ میں نومحرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذولجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد کیا گیا۔ کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی نویں محرم کے جلوسوں میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔

    Advertisements
    78 مناظر