• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 91 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 054 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران دوپہر کے وقت 100 انڈیکس میں اچانک کمی آنے لگی، 360 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    امریکی کرنسی
    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوگئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

    Advertisements
    68 مناظر