• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دورہ زمبابوے کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ وائٹ بال ٹیموں کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

    زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور جہانداد خان شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں

    Advertisements
    51 مناظر