• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان نے دفاع کے شعبے میں ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کیں. شہباز شریف

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہم اپنے اسلاف، تحریک پاکستان کے قائدین، رہنماؤں، کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بابائے قوم حضرت قائداعظم اور مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال کی ولولہ انگیز قیادت و بصیرت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کے طول و عرض میں بسنے والے مسلم اور غیرمسلم پاکستانیوں نے وطن عزیز کی خوشحالی اور تعمیر میں گرانقدر کردار ادا کیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں خراج تحسین کی مستحق ہیں جو مردوں کے شانہ بہ شانہ پاکستان کی عزت و وقار بڑھانے میں پیش پیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی خود مختاری کے ذریعے معاشی قوت بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، معاشی خودمختاری کے ذریعے ہی ہم جدید، اسلامی، جمہوری، فلاحی اور خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرسکتے ہیں، غیروں کا دست نگر رہنا پاکستان کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء اور بانیان پاکستان کے روبرو ہمیں جوابدہ بناتا ہے، معاشی، دفاعی، علمی، اخلاقی، سماجی اور سفارتی لحاظ سے خودمختار پاکستان ہی آزادی جموں وکشمیر کی ضمانت ہے۔
    شہباز شریف نے کہا ہے کہ 74 سال میں پاکستان نے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان نے دفاع کے شعبے میں ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کیں، الحمداللہ ہم دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی اولین ایٹمی قوت ہیں۔

    Advertisements
    139 مناظر