• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈہرکی.جشن آزادی کی تقریب ملکی سلامتی، امن، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں

    ڈہرکی(سجاد حسین منگی)
    گورنمنٹ پرائمری سکول ڈہرکی میں جشن آزادی کی تقریب
    ملکی سلامتی، امن، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں۔
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ڈہرکی میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا قومی ترانہ گایا گیا اور سبز حلالی پرچم لہرایا گیا تقریب میں بچوں نے پاکستانی لباس میں ملبوس ہوکر قومی ترانہ، ٹیبلو، اور تقاریر کیں تقریب میں مھمان خصوصی کیپٹن شھاب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صفدر علی شاہ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گامن خان شر، پرنسپل بشیر احمد چنہ، اساتذہ، اور بچوں نے شرکت کی مھمان خصوصی کیپٹن شھاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم خوش نصیب قوم ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلم اور آزاد ملک عطا کیا ہے اور یہ بہت بڑی نعمت ہے ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے ملک میں امن، خوشحالی، اور ترقی کیلئے کوشش کرنی چاہیئے مزید کہا کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کے ساتھ ہے اور اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور سب نے مل کر پاکستان اور پاک فوج ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور مٹھائی تقسیم کی اور گورنمنٹ پرائمری سکول ڈہرکی سے پریس کلب ڈہرکی تک ریلی بھی نکالی۔ اور ڈہرکی کی فضاء پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

    Advertisements
    168 مناظر