پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4786 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 73 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔
پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے اور 4786 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
Advertisements