• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات

    ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔ فضا میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر گونجتا رہا۔
    قوم 74 واں یوم آزادی آج شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، کورونا سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

    پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی پرچم لہرائیں گے اور قوم سے خطاب کریں گے۔ اسلام آباد کی گلیاں، بازار، عمارتیں سج گئیں۔ تعلیمی اداروں، سیاسی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات اور سیمینارز ہوں گے۔

    لاہور کے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شریک نہیں ہوں گے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان مہمان خصوصی ہوں گے۔ مسلم لیگ(ن)اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام بھی یوم آزادی کی تقاریب ہوں گی۔

    کراچی میں یوم آزادی پر گورنر سندھ، وزیراعلی، وفاقی اور صوبائی وزرا مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ سیاسی اور نجی تنظیموں نے بھی یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔

    75 مناظر