• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نواز شریف خود پاکستان آئیں اور آکر اپنی قوم کو سچ بتائیں: شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف خود پاکستان آئیں اور آکر اپنی قوم کو سچ بتائیں، شہباز شریف نے اب تک اپیل نہیں کی، نواز شریف کو واپس آنا پڑے گا۔
    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا جو بیانیہ ہے وہ ہی تو عمران خان کا بیانیہ ہے، پی ڈی ایم کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک اہم رول پلے کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نور مقدم کے قاتل کی فرانزک رپورٹ مل گئی اور وہ میچ کر گئی، نور مقدم کیس میں والدین سمیت ملزمان کے نام سی سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں کسی قسم کا انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، محرم الحرام کے حوالے سے لاہور جاوں گا، وزارت داخلہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی، 40 سال سے لال حویلی پر محرم الحرام کی وجہ سے جلسے کو منسوخ کیا گیا، راولپنڈی کے تاجروں اور دکانداروں سے کہوں گا کہ محرم الحرام کی وجہ سے تعاون کریں۔

    Advertisements
    96 مناظر