اپوزیشن جو مرضی کر لے،عمران خان 5سال پورے کریں گے: شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے،عمران خان 5 سال پورے کریں گے، نواشریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو کینسل ہو چکا، پی ڈی ایم اجلاس کرتی رہے، انہیں عدم اعتماد کی سمجھ نہیں آرہی۔
اسلام آباد میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی جنگ کاحصہ نہیں بنےگا، اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزارجانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کے اندر دہشتگردی کے واقعات کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 فروری سے نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل ہو چکا، شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست نہیں دی، اس کی مدت بھی ختم ہو گئی۔ اپوزیشن جو مرضی کر لے، عمران خان 5 سال پورے کرے گا۔ بلاول بھٹو شروع سے ہی عدم اعتماد کا شکار ہے۔