افغان حکومت کو 2 ہزار ارب ڈالر دیئے گئے، وہ کہاں گئے، زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا
افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو 2 ہزار ارب ڈالر دیئے گئے، وہ کہاں گئے، زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے، افغانستان اس کی مثال ہے۔
Advertisements