وزیراعظم عمران خان کا ایک روزہ دورے پر آج کراچی جانے کا پروگرام
وزیراعظم عمران خان کراچی میں پاکستان نیوی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ عمران خان بلوچستان میں ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں شریک ہونگے۔