بھارت نے 5 غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا: فواد چودھری
فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، غیر ملکی صحافیوں میں بھارتی جرنلسٹ بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی صحافیوں نے 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی، بھارت صحافیوں کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے اور حقائق کی رپورٹنگ کرنے دے۔
Advertisements