کورونا وائرس کی چوتھی لہر, مزید 65 افراد کی جان لے گیا
کورونا وائرس سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 56 ہزار 211، سندھ میں 3 لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، بلوچستان میں 30 ہزار 289، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96، اسلام آباد میں 87 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Advertisements