• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • افغانستان میں ایسا کوئی گروپ نہیں جو پورے ملک پر کنٹرول حاصل کرسکے۔فوادچودھری

    اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسا کوئی گروپ نہیں جو پورے ملک پر کنٹرول حاصل کرسکے۔ پاکستان افغانستان میں کسی گروپ کی حمایت نہیں کر رہا۔ امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتے رہیں گے، پڑوسی ملک میں امن کے خواہاں ہیں۔
    پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ماحول اور صورتحال تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں افغانستان کے تمام گروپس مل جل کر مشترکہ حکومت بنا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مستحکم حکومت اور پرامن معاشرے کے قیام کا صرف یہی راستہ ہے۔ خطے کے مضبوط اقتصادی مستقبل کا انحصار پرامن اور مستحکم افغانستان پر منحصر ہے اور ہماری تمام تر کوششیں اسی سمت میں ہیں۔

    فواد چودھری نے کہا کہ ہم وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی اور ان کے ساتھ مضبوط مواصلاتی روابط چاہتے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی ازبکستان کے ساتھ ریل منصوبے پر دستخط کر چکا ہے جو افغانستان سے گزرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے۔ افغانستان کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے تمام گروپس آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں۔

    Advertisements
    90 مناظر