• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • امید ہے کہ اسلام آباد پر امن افغانستان کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ امریکا

    امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد پر امن افغانستان کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں بھارت کا پہلا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے نریندر مودی، جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان، افغانستان، طالبان، چین اور بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت کئی عالمی اور علاقائی امور پر اظہار خیال کیا۔

    دو روزہ دورہ مکمل کرنے والے بلنکن نے بھارتی ہم منصب ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر اعظم نریندرا مودی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انتھونی بلنکن نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد پر امن افغانستان کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کا افغانستان میں اہم کردار ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طالبان ملک پر طاقت کے ذریعے قابض نہ ہوں اور پاکستان کا اثر و رسوخ ہے اور اس نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس کو ادا کرے گا۔

    92 مناظر