• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سکولوں کے بعد اعلیٰ تعلیم کے ادارے کھولنے کا اعلان

    نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کے بعد 2 اگست سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

    اس کے علاوہ تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ویکسینیشن سو فیصد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عملدرآمد نہ کرنے والے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول 2 اگست 2021ء سے کھول دئیے جائیں گے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم نے لکھا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو سکول بلانے کی اجازت ہوگی۔
    محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کے بعد اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    Advertisements
    94 مناظر