گھر کے باہر گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا ,مبینہ تشدد سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق
نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن میں گاڑی مالک کے مبینہ تشدد سے ضعیف العمر بانو نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق فرحان نامی شخص نے خاتون کے گھر کے باہر گاڑی پارک کی۔ ضعیف خاتون نے گاڑی پارک کرنے پر اعتراض کیا۔ خاتون کے اعتراض پر فرحان نامی شخص نے 4 افراد کے ساتھ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم ایم ایل رپورٹ کے مطابق قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ بانو نامی خاتون کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔